ترکیہ 26 فروری کو بین الاقوامی عدالت انصاف میں اسرائیل کی نسل کشی پریزنٹیشن پیش کرے گا

131
International Court of Justice

استنبول ۔17فروری (اے پی پی):ترکیہ 26 فروری کو بین الاقوامی عدالت انصاف میں اسرائیل کی نسل کشی پریزنٹیشن پیش کرے گا، ترک خبررساں ادارے ٹی آر ٹی کے مطابق ترکیہ کی قومی اسمبلی کے جسٹس کمیشن کے چیئرمین اور جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی کے استنبول کے رکنِ پارلیمنٹ جنید یوکسیل نے اسرائیل کے خلاف دائر کردہ "نسل کشی” کے مقدمے میں لیے گئے

عبوری حکم امتناعی کے فیصلے کے حوالے سے پارلیمنٹ میں کہا کہ ترکیہ 26 فروری کو بین الاقوامی عدالت انصاف (آئی سی جے)میں اسرائیل کے خلاف جمہوریہ جنوبی افریقاکی طرف سے دائر کردہ "نسل کشی” کیس کے بارے میں ایک پریزنٹیشن پیش کرے گا۔انہوں نے کہا کہ عدالت کی فوری توجہ دلوانا غزہ کی صورتحال میں ایک اہم پیش رفت ہے ۔

یوکسیل نے کہا کہ اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے اسرائیلی فوج اور سکیورٹی ایجنسی کو غزہ کے جنوب میں آبادی کو منتقل کرنے کے مشترکہ منصوبہ تیار کرنے کی ہدایت کی تھی۔یوکسیل نے کہا کہ رفح، جو 280 ہزار فلسطینیوں کی میزبانی کرتا ہے، اس وقت غزہ کی نصف سے زیادہ آبادی عارضی خیموں میں رہائش پذیر ہے۔انہوں نے کہا کہ جیسا کہ ریڈ کراس کی بین الاقوامی کمیٹی نے واضح کیاہے کہ رفح میں فلسطینی آبادی کو نکالنے کا کوئی آپشن نہیں ہے کیونکہ لوگوں کے پاس اب جانے کے لیے کہیں اور جگہ باقی نہیں بچی ہے یوکسل نے کہا کہ رفح پر انسانیت سوز حملہ کا سلسلہ جاری ہے۔

نسل کشی کنونشن اور 26 جنوری کو عدالت کا فیصلے کے بعد ، احتیاطی تدابیر کے فیصلے کی سنگین اور ناقابل تلافی خلاف ورزی سے بھی بڑے پیمانے پر اموات کا باعث بنے گی۔انہوں نے کہا کہ ترکیہ اس معاملے کی حساسیت سے پیروی کر رہا ہے اور وہ پارلیمنٹ کی جانب سے ان مذاکرات میں شرکت کرے گا،اور وہ فلسطین کو ضروری مدد فراہم کرے گا۔