ترکی لاطینی امریکا کے ساتھ فعال تعلقات قائم کررہا ہے، وزیرِ خارجہ

گوئٹے مالا سٹی۔ 22 مئی (اے پی پی) ترکی کے وزیر ِ خارجہ میولود چاوش اولو نے کہا ہے کہ ان کا ملک لاطینی امریکا کے ساتھ فعال تعلقات قائم کررہا ہے۔ترک نشریاتی ادارے کے مطابق گوئٹے مالا سٹی میں صدر جیمی مورالیس سے ملاقات کے دوران ترک وزیر خارجہ نے کہا کہ ان کا ملک لاطینی امریکا کے ساتھ فعال تعلقات قائم کررہا ہے۔ اس دوران وزیر خارجہ سینڈرا …

گوئٹے مالا سٹی۔ 22 مئی (اے پی پی) ترکی کے وزیر ِ خارجہ میولود چاوش اولو نے کہا ہے کہ ان کا ملک لاطینی امریکا کے ساتھ فعال تعلقات قائم کررہا ہے۔ترک نشریاتی ادارے کے مطابق گوئٹے مالا سٹی میں صدر جیمی مورالیس سے ملاقات کے دوران ترک وزیر خارجہ نے کہا کہ ان کا ملک لاطینی امریکا کے ساتھ فعال تعلقات قائم کررہا ہے۔ اس دوران وزیر خارجہ سینڈرا ہوویل اور ترکی کے اس ملک میں سفیر سلیمان گیوکچے بھی موجود تھے۔ اس موقع انہوں نے مذیدکہا کہ ترکی اور گوئٹے مالہ کے درمیان طویل عرصے سے دو طرفہ تعلقات استوار ہیں، ہمارا سفارتخانہ ان تعلقات کو مزید تقویت دینے میں معاون ثابت ہو گا۔ چاوش اولو نے کہا کہ گوئٹے مالہ ترکی کے لاطینی امریکا کے اہم ترین سٹریٹیجک شراکت داروں میں سے ایک ہے۔ دونوں ملکو ں کے بیچ تعلقات آگے بڑھ رہے ہیں۔ واضح رہے کہ ترک وزیر خارجہ وسطی امریکا انٹیگریشن تنظیم کے وزراء خارجہ کے تیسرے سیاسی فورم میں شرکت کے لئے گوئٹے مالا گئے ہیں۔

Leave a Reply