ترکی مقامی انتخابات کے بعد شام کا مسئلہ حل کرےگا، ترک صدر

94

استنبول۔ 31 مارچ (اے پی پی) ترک صدر رجب طیب اردوآن نے کہا ہے کہ ان کا ملک مقامی حکومتوں کے انتخابات کے بعد شام کا مسئلہ حل کرے گا۔ انھوں نے گزشتہ روز استنبول میں ایک انتخابی ریلی میں اپنی جماعت آق کے حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ” انتخابات کے بعد ہم پہلا کام یہ کریں گے کہ اگر ممکن ہوا تو ہم میدان میں شام کا مسئلہ حل کریں گے تاہم انھوں نے اس کی مزید وضاحت نہیں کی ہے۔ واضح رہے کہ ترکی کی مسلح افواج اس سے پہلے شام کے شمالی علاقے میں کرد جنگجوو¿ں کے خلاف دو مسلح کارروائیاں کرچکی ہیں۔اس نے خبردار کیا ہے کہ اگر اس کی سرحد کے ساتھ خطرات ختم نہیں ہوتے تو وہ ان کے خاتمے کے لیے شام میں مزید دراندازی کر سکتا ہے۔