استنبول۔ 24 جولائی (اے پی پی) ترکی میں آیا صوفیہ مسجد میں 86 برس بعد نماز جمعہ ادا کی گئی، ترک صدر رجب طیب اردوان سمیت پوری کابینہ نے نماز جمعہ میں شرکت کی جبکہ ہزاروں کی تعداد میں نمازیوں کا اجتماع تھا، ترک صدر رجب طیب اردوان نے سورہ بقرہ کی تلاوت کی، نماز جمعہ کے بعد امت مسلمہ کی سلامتی کیلئے دعائیں کی گئیں۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق …
ترکی میں تاریخ رقم، آیا صوفیہ مسجد میں 86 برس بعد نماز جمعہ کی ادائیگی

مزید خبریں
استنبول۔ 24 جولائی (اے پی پی) ترکی میں آیا صوفیہ مسجد میں 86 برس بعد نماز جمعہ ادا کی گئی، ترک صدر رجب طیب اردوان سمیت پوری کابینہ نے نماز جمعہ میں شرکت کی جبکہ ہزاروں کی تعداد میں نمازیوں کا اجتماع تھا، ترک صدر رجب طیب اردوان نے سورہ بقرہ کی تلاوت کی، نماز جمعہ کے بعد امت مسلمہ کی سلامتی کیلئے دعائیں کی گئیں۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق ترکی کی تاریخی مسجد آیا صوفیہ میں 86 برس بعد نماز جمعہ ادا کی گئی، نماز جمعہ کے موقع پر روح پرور مناظر دیکھے گئے، ترک صدر رجب طیب اردگان سمیت پوری کابینہ اور دنیا بھر سے آئے ہزاروں کی تعداد میں مسلمانوں نے نماز جمعہ ادا کی، نمازیوں نے ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے نماز ادا کی، کوئی بھی تاریخی موقع سے محروم نہیں رہنا چاہتا تھا، مسجد کے اطراف کی گلیوں، بازار اور سڑکوں پر بھی لوگ سجدہ ریز ہوئے، کورونا کے باعث سماجی فاصلے کا بھی خاص خیال رکھا گیا۔ امام مسجد نے عصا کی بجائے تلوار کے ساتھ خطبہ دیا، آیا صوفیہ مسجد میں پانچ وقت نماز کی ادائیگی کی جائے گی اور اس سلسلے میں حکومت نے تین آئمہ اور پانچ موذن کا بھی تقرر کر دیا ہے۔








