انقرہ ۔ 19 اکتوبر (اے پی پی) ترک وزیر اعظم بن علی یلدرم نے کہا ہے کہ ترک ریڈیو اور ٹیلی ویژن کارپوریشن عالمی سطح پر مظلوموں کی آواز ہے۔ ترک خبررساں ادارے کے مطابق ٹی آر ٹی ورلڈ فورم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ ٹی آر ٹی ورلڈ صائب خبروں کے ساتھ انسانوں کو حقیقت سے آگاہ کرنے اور مظلوموں کی آواز …
ترکی کا مشن سچ کی خدمت کرنا اور مظلوموں کی آواز بننا ہے، بن علی یلدرم

مزید خبریں
انقرہ ۔ 19 اکتوبر (اے پی پی) ترک وزیر اعظم بن علی یلدرم نے کہا ہے کہ ترک ریڈیو اور ٹیلی ویژن کارپوریشن عالمی سطح پر مظلوموں کی آواز ہے۔ ترک خبررساں ادارے کے مطابق ٹی آر ٹی ورلڈ فورم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ ٹی آر ٹی ورلڈ صائب خبروں کے ساتھ انسانوں کو حقیقت سے آگاہ کرنے اور مظلوموں کی آواز بننے کے مقصد کے تحت قائم کیا گیا ہے۔یلدرم نے کہا کہ ٹی آر ٹی ورلڈ ، میڈیا کے بارے میں موجودہ نظریے پر اعتراض کے طور پر وجود میں آیا ہے۔ یلدرم نے کہا کہ خبر رسانی میں شدید ناانصافی کا سامنا کرنے والے ملک کی ایک سیاسی پارٹی کے رکن کی حیثیت سے میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ خبر رسانی میں صرف اور صرف حقیقت کو بیان کرنا کافی ہوتا ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ ترکی کا مشن سچ کی خدمت کرنا اور مظلوموں کی آواز، عقل اور وجدان بننا ہے اور ہم دیکھ رہے ہیں کہ ٹی آر ٹی ورلڈ گلوبل معنوں میں یہ کام نہایت احسن طریقے سے کر رہا ہے۔








