ترکی کے اقتصادی بحران سے کامیابی سے نمٹ لینے کا پورا یقین ہے ، ،ترک بحثیت قوم ہر آزمائش میں سے سرخرو ہوکر نکلے ہیں نامزد وزیر اعظم و تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا ترک صدر کیلئے خیر سگالی کا پیغام

اسلام آباد ۔ 14 اگست (اے پی پی) نامزد وزیر اعظم و تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا کہ ہمیں پورا یقین ہے کہ ترکی درپیش سنگین اقتصادی بحران سے بھی کامیابی سے نمٹ لے گا،ترک بحثیت قوم ہر آزمائش میں سے سرخرو ہوکر نکلے ہیں۔منگل کو یہاں جاری ترک صدر کیلئے خیر سگالی کے پیغام میں انہوں نے کہا کہ میں اردگان اور ترک عوام کو یقین …

اسلام آباد ۔ 14 اگست (اے پی پی) نامزد وزیر اعظم و تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا کہ ہمیں پورا یقین ہے کہ ترکی درپیش سنگین اقتصادی بحران سے بھی کامیابی سے نمٹ لے گا،ترک بحثیت قوم ہر آزمائش میں سے سرخرو ہوکر نکلے ہیں۔منگل کو یہاں جاری ترک صدر کیلئے خیر سگالی کے پیغام میں انہوں نے کہا کہ میں اردگان اور ترک عوام کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ میری اور میری قوم کی دعائیں انکے ساتھ ہیں،ہمیں قوی یقین ہے کہ ترکی درپیش سنگین اقتصادی بحران سے بھی کامیابی سے نمٹ لے گا۔عمران خان نے کہا کہ تاریخ شاہد ہے کہ ترکوں نے ہمیشہ مشکلات کو للکارا ہے، ترک بحثیت قوم ہر آزمائش میں سے سرخرو ہوکر نکلے ہیں۔