انقرہ ۔ 06جولائی (اے پی پی) ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے ایک صدارتی فرمان کے ذریعے مرکزی بینک کے گورنر کو برطرف کر دیا ہے۔ صدر رجب طیب اردوان کی جانب سے جاری کردہ فرمان میں مرکزی بینک کے گورنر مراد چیتنکایا کو ان کے عہدے سے ہٹانے کی ہدایات جاری کی گئیں جبکہ ان کے نائب کو مرکزی بینک کے گورنر کا عہدہ سنبھالنے کا کہا گیا …
ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے مرکزی بینک کے گورنر کو برطرف کر دیا

مزید خبریں
انقرہ ۔ 06جولائی (اے پی پی) ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے ایک صدارتی فرمان کے ذریعے مرکزی بینک کے گورنر کو برطرف کر دیا ہے۔ صدر رجب طیب اردوان کی جانب سے جاری کردہ فرمان میں مرکزی بینک کے گورنر مراد چیتنکایا کو ان کے عہدے سے ہٹانے کی ہدایات جاری کی گئیں جبکہ ان کے نائب کو مرکزی بینک کے گورنر کا عہدہ سنبھالنے کا کہا گیا ہے۔ مراد چیتنکایا اپریل 2016ء میں ترکی کے مرکزی بینک کے گورنر تعینات کیے گئے تھے، فی الحال اس برطرفی کی وجوہات سامنے نہیں آئی ہیں تاہم صدر اردوان ملک میں مسلسل بلند شرح سود کے خلاف بیانات دیتے آئے ہیں۔ گورنر چیتنکایا حکومت کی جانب سے شرح سود میں کمی کی تجویز کے مخالف تھے۔








