اسلام آباد ۔ 26 جولائی (اے پی پی) ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے وزیراعظم عمران خان کو جمعہ کو ٹیلی فون کیا اور دونوں رہنماﺅں نے دوطرفہ تعلقات اور مقبوضہ کشمیر اور افغان امن عمل سمیت خطہ میں پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا۔ صدر اردوان نے پاکستان میں دہشت گردی کے حالیہ واقعہ میں قیمتی جانی نقصان پر اظہار ہمدردی اور تعزیت کیا۔ دونوں رہنماﺅں نے دونوں ممالک …
ترکی کے صدر رجب طیب اردوان کا وزیراعظم عمران خان کو ٹیلی فون

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 26 جولائی (اے پی پی) ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے وزیراعظم عمران خان کو جمعہ کو ٹیلی فون کیا اور دونوں رہنماﺅں نے دوطرفہ تعلقات اور مقبوضہ کشمیر اور افغان امن عمل سمیت خطہ میں پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا۔ صدر اردوان نے پاکستان میں دہشت گردی کے حالیہ واقعہ میں قیمتی جانی نقصان پر اظہار ہمدردی اور تعزیت کیا۔ دونوں رہنماﺅں نے دونوں ممالک کے درمیان مضبوط برادرانہ تعلقات اور قریبی تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے دوطرفہ تعاون اور بالخصوص جنوری 2019ءمیں وزیراعظم کے ترکی کے دورہ کے بعد اہم شعبوں میں ہونے والی پیشرفت کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ پاک۔ترک اعلیٰ سطحی سٹرٹیجک تعاون کونسل کے آئندہ اجلاس میں مختلف شعبوں میں دوطرفہ روابط کو مزید استحکام حاصل ہو گا۔ کونسل کا اجلاس رواں سال کے آخر میں اسلام آباد میں ہو گا۔








