اسلام آباد ۔ 17 نومبر (اے پی پی) ترکی کے صدر رجب طیب اردوان کے اعزاز میں وزیراعظم ہاﺅس میں جمعرات کو باضابطہ استقبالیہ تقریب منعقد ہوئی جو صدر ممنون حسین کی دعوت پر دو روزہ دورے پر گزشتہ شام وفاقی دارالحکومت پہنچے تھے۔ وزیر اعظم محمد نواز شریف نے ایوان وزیر اعظم آمد پر ترک صدر کا پرتپاک خیر مقدم کیا۔ اس موقع پردونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے۔ مسلح افواج کے چاق وچوبند دستے نے ترک صدر کو سلامی پیش کی ۔رجب طیب اردوان نے گاڑدآف آنر کامعائنہ کیا ۔