ترکی کے پہلے جوہری بجلی گھر کا افتتاح 2023 میں کیا جائیگا،صدررجب طیب اردوان

61
Turkish president
Turkish president

انقرہ۔19ستمبر (اے پی پی):ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ ملک کے پہلے جوہری بجلی گھر کا افتتاح 2023 میں کیا جائیگا۔

ترک ذرائع ابلاغ نے صدر کے ٹویٹ بیان کے حوالے سے بتایا کہ اپنے شعبے میں جدید اور محفوظ ترین ٹیکنالوجی کے ساتھ تعمیر کیے جانے والے ملک کے پہلے جوہری بجلی گھر کا افتتاح 2023 میں کیا جائیگا۔

انہوں نے کہاکہ اک قویو نکلیئر پاور پلانٹ بجلی پیدا کرنے کے ساتھ ہماری ترقی اور کاربن گیسوں کے اخراج میں گراوٹ لاتے ہوئے ماحولیات و ٹیکنالوجی کے شعبے میں اہم معاونت فراہم کرے گا۔