اسلام آباد ۔ 30 اکتوبر (اے پی پی) ترک تھنک ٹینک اور دانشوروں نے مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام کی بھر پور مدد کے عزم کا اعادہ کیا ہے اور بھارت اور بین الاقوامی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ اس دیرینہ حل طلب تنازعہ کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد کی روشنی میں کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کیا جائے ۔ اتوار کو یہاں موصولہ پیغام کے مطابق کشمیر ان گلوبل اینڈ ریجنل پولیٹکس کے عنوان سے پینل ڈسکشن کااہتمام تھنک ٹینک ساﺅتھ ایشیاءسٹریٹیجیک ریسرچ سینٹر نے سلطان محمد یونیورسٹی کے اشتراک سے استنبول میں کیا تھا۔