ترک صدرکی ازبک ہم منصب سے ملاقات، 20 شعبوں میں تعاون کے معاہدوں پر دستخط

انقرہ ۔ 27 اکتوبر (اے پی پی) ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ ٹرکش ایئر لائنز استنبول سے سمر قندکےلیے پروازوں کا آغاز 16 مارچ 2018 سے کرے گی جس سے دونوں ممالک کی بردار عوام کو مزید قریب لانے میں مدد ملے گی۔ ترک خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے ازبکستان کے صدر شوکت مرضیوف کے ساتھ منعقدہ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ انہیں …

انقرہ ۔ 27 اکتوبر (اے پی پی) ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ ٹرکش ایئر لائنز استنبول سے سمر قندکےلیے پروازوں کا آغاز 16 مارچ 2018 سے کرے گی جس سے دونوں ممالک کی بردار عوام کو مزید قریب لانے میں مدد ملے گی۔ ترک خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے ازبکستان کے صدر شوکت مرضیوف کے ساتھ منعقدہ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ انہیں ترکی کا دورہ کر کے خوشی محسوس ہوئی ہے کیونکہ یہ 20 سالہ عرصے کے دوران کسی ازبک صدر کا پہلا دورہ ترکی ہے۔ اس موقع پرترک صدر نے کہا کہ ازبک ہم منصب کے ساتھ بالمشافہ اور بین الوفود مذاکرات مفید ثابت ہوئے اور دونوں ملکوں نے دفاعی ،طبی ،زرعی اور تعلیم و ثقافت جیسے شعبوں میں تعاون کے امکانات کا جائزہ لیا گیاہے ۔

Leave a Reply