اسلام آباد ۔ 19 فروری (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ترک صدر اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے کامیاب دوروں سے پاکستان کا مثبت امیج ابھرا ہے۔یہ بات انہوں نے بدھ کو ترک صدر اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے کامیاب رودہ پاکستان کے انعقاد پر دفتر خارجہ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے …
ترک صدر اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے کامیاب دوروں سے پاکستان کا مثبت امیج ابھرا ہے ، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 19 فروری (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ترک صدر اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے کامیاب دوروں سے پاکستان کا مثبت امیج ابھرا ہے۔یہ بات انہوں نے بدھ کو ترک صدر اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے کامیاب رودہ پاکستان کے انعقاد پر دفتر خارجہ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کامیاب دوروں کے انعقاد پر دفتر خارجہ کے حکام کو مبارکباد دی۔ تقریب میں سیکٹری خارجہ سہیل محمود اور پارلیمانی سیکٹری عندلیب عباس نے شرکت کی۔۔وزیر خارجہ نے کہا کہ افغان مہاجرین کانفرنس کا کامیاب انعقاد اہم سنگ میل ہے۔ دونوں دوروں کے کامیاب انعقاد سے پاکستان کا مثبت امیج ابھرا ہے۔وزیرخارجہ نے کہا کہ 4 دہائیوں پر مشتمل افغان مہاجرین کی میزبانی پاک افغان بھائی چارے کا عملی ثبوت ہے۔








