ترک صدر جرمنی سے کشیدگی میں کمی کے لئے پرامید

انقرہ۔ 24 ستمبر (اے پی پی) ترک صدر رجب طیب اردوآن نے امید ظاہر کی ہے کہ ا±ن کے دورہ جرمنی سے دونوں ملکوں کے درمیان پائی جانے والی کشیدگی کا خاتمہ ہو جائے گا۔ انہوں نے یہ بات اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں شرکت کے لیے روانگی سے قبل صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ وہ جمعرات کو جرمن دارالحکومت پہنچ رہے ہیں۔ جرمنی میں اپنے قیام …

انقرہ۔ 24 ستمبر (اے پی پی) ترک صدر رجب طیب اردوآن نے امید ظاہر کی ہے کہ ا±ن کے دورہ جرمنی سے دونوں ملکوں کے درمیان پائی جانے والی کشیدگی کا خاتمہ ہو جائے گا۔ انہوں نے یہ بات اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں شرکت کے لیے روانگی سے قبل صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ وہ جمعرات کو جرمن دارالحکومت پہنچ رہے ہیں۔ جرمنی میں اپنے قیام کے دوران وہ دو مرتبہ چانسلر انجیلا مرکل سے ملاقات کریں گے۔ وہ کولون شہر میں ایک مسجد کی افتتاحی تقریب میں بھی شرکت کریں گے

مزید خبریں