ترک صدر رجب طیب اردوان کا عمران خان کو ٹیلی فون، عام انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی

اسلام آباد ۔ 31جولائی (اے پی پی) ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے منگل کو چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان کو ٹیلی فون کیا اور حالیہ عام انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کی کامیابی پر انہیں مبارکباد دی۔ ترکی کے صدر نے چیئرمین پی ٹی آئی اور اگلی حکومت کیلئے نیک تمناﺅں کا اظہار کیا۔ پی ٹی آئی سنٹرل میڈیا کی جانب سے جاری بیان کے مطابق …

اسلام آباد ۔ 31جولائی (اے پی پی) ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے منگل کو چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان کو ٹیلی فون کیا اور حالیہ عام انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کی کامیابی پر انہیں مبارکباد دی۔ ترکی کے صدر نے چیئرمین پی ٹی آئی اور اگلی حکومت کیلئے نیک تمناﺅں کا اظہار کیا۔ پی ٹی آئی سنٹرل میڈیا کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بات چیت کے دوران دونوں فریقوں نے اس بات اتفاق کیا کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان تعلقات میں ایک نئے باب کا اضافہ ہو گا۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے نیک تمناﺅں کیلئے ترک صدر کا شکریہ ادا کیا۔