نیویارک ۔ 22 ستمبر (اے پی پی) ترک صدر رجب طیب اردوآن نے کہا ہے کہ وہ آئندہ جمعرات روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات کریں گے۔جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اس ملاقات میں شامی صوبے ادلب میں قیام امن کے حوالے سے بات کی جائے گی۔ دونوں رہنماﺅں کی کوشش ہو گی کہ اس صوبے میں ایسے علاقوں کی تعداد بڑھائی جائے، جہاں کشیدگی میں کمی کی کوششیں جاری ہیں۔واضح رہے کہ ترک صدر 28 ستمبر کو روس کے دورے کے دوران ماسکو میں پیوٹن سے یہ ملاقات کریں گے۔