بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرا ون ڈے کرکٹ میچ (اتوار کو) کھیلا جائیگا

India and Australia
India and Australia

اندور ۔ 22 ستمبر (اے پی پی) بھارت اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا میچ اتوار کو اندور میں کھیلا جائیگا۔ میزبان ٹیم کو آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل ہے۔ بھارت نے پہلے میچ میں کینگروز کو 26 رنز سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے میچ میں میزبان ٹیم نے اپنی کارکردگی کا برقرار رکھتے ہوئے مہمان ٹیم کو 50 رنز سے شکست دی۔