ترک صدر طیب اردوان نے مسئلہ کشمیر پر ہمیشہ واضح موقف اپنایا، وفاقی وزیر علی امین خان گنڈاپور

اسلام آباد ۔ 28 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپور نے کہا ہے کہ ترک صدر طیب اردوان نے مسئلہ کشمیر پر ہمیشہ واضح موقف اپنایا ہے، مسئلہ کشمیر پر مسلسل حمایت پرترک حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کرتے ہیں، ترکی اور پاکستان کے درمیان دہائیوں پرانے بردارانہ تعلقات مزید مضبوط ہو رہے ہیں، گلگت بلتستان میں سیاحت کے شعبے …

اسلام آباد ۔ 28 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپور نے کہا ہے کہ ترک صدر طیب اردوان نے مسئلہ کشمیر پر ہمیشہ واضح موقف اپنایا ہے، مسئلہ کشمیر پر مسلسل حمایت پرترک حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کرتے ہیں، ترکی اور پاکستان کے درمیان دہائیوں پرانے بردارانہ تعلقات مزید مضبوط ہو رہے ہیں، گلگت بلتستان میں سیاحت کے شعبے میں بیرونی سرمایہ کاری کے بہترین مواقع موجودہیں، ترک سرمایہ کار گلگت بلتستان میں سرمایہ کاری سے بے حد فائدہ اٹھا سکتے ہیں، ہر سال تقریباً 20 لاکھ مقامی سیاح گلگت بلتستان آتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ترک کوآپریشن اینڈ کوآڈیشن ایجنسی کے کنٹری ہیڈ مسٹر گوخان امت سے ملاقات کے دوران کیا۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے مابین قائم بردارانہ تعلقات پر تفصیلی بات چیت ہوئی اور مختلف شعبوں میں دونوں ممالک کے درمیان جاری تعاون سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔ ملاقات میں وفاقی وزیر نے کہا کہ ترک صدر طیب اردگان نے مسئلہ کشمیر پر ہمیشہ واضح موقف اپنایا ہے۔ مسئلہ کشمیر پر مسلسل حامیت پرترک حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ترکی اور پاکستان کے درمیان دہائیوں پرانے بردارانہ تعلقات مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں سیاحت کے شعبے میں بیرونی سرمایہ کاری کے بہترین مواقع موجودہیں۔ ترک سرمایہ کار گلگت بلتستان میں سرمایہ کاری سے بے حد فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر سال تقریباً 20 لاکھ مقامی سیاح گلگت بلتستان آتے ہیں۔ گلگت بلتستان میں ہوٹلنگ اور تفریح کی سہولیات فراہم کرکے بیرونی سرمایہ کار فائدا اٹھا سکتے ہیں۔ گلگت بلتستان میں اکنامک زون کا قیام بھی عمل میں لایا جارہا ہے۔ علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان پاکستان کا اکنامک حب بننے جا رہا ہے۔ اکنامک زون سےگلگلت بلتستان میں صنعتی ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی۔ ترک حکومت گلگت بلتستان اور صوبہ خیبر پختنخوا کے جنوبی پسماندہ علاقوں کی خوشحالی میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔ ملاقات میں ترک کوآپریشن اینڈ کوآرڈیشن ایجنسی کے کنٹری ہیڈ مسٹر گوخان امت نے کہا کہ سوشل سیکٹر، خصوصی طورپر صحت اور تعلیم کے شعبے میں پاکستان کے ساتھ مل کرکام کر رہے ہیں۔ پاکستانی عوام کی خوشحالی کے لیے سوشل سیکٹر میں تعاون کے لیے ہر وقت تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ترک سرمایہ کاروں کی پاکستان میں سرمایہ کاری کے حوالے سے خصوصی حوصلہ افزائی کررہے ہیں۔ مستقبل میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون میں مزید اضافہ ہو گا۔