استنبول ۔ 9 فروری (اے پی پی) ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے روس کے صدر ولادی میر پیوٹن کے ساتھ ٹیلیفون پر بات چیت کی ہے۔ ترک ذرائع ابلاغ کے مطابق ترکی کے صدر رجب طیب اردوان اور روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کے ساتھ ٹیلیفونگ پر بات چیت میں ادلیب ، عفرین سمیت شام کی صورتحال پر تبادلہ خیال اور دوسرا ترکی ، روس اور ایران سربراہ …
ترک صدر کا روسی صدر ولادی میر پیوٹن کو ٹیلی فون، شام کی صورتحال پر تبادلہ خیال

مزید خبریں
استنبول ۔ 9 فروری (اے پی پی) ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے روس کے صدر ولادی میر پیوٹن کے ساتھ ٹیلیفون پر بات چیت کی ہے۔ ترک ذرائع ابلاغ کے مطابق ترکی کے صدر رجب طیب اردوان اور روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کے ساتھ ٹیلیفونگ پر بات چیت میں ادلیب ، عفرین سمیت شام کی صورتحال پر تبادلہ خیال اور دوسرا ترکی ، روس اور ایران سربراہ اجلاس استنبول میں منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ واضح رہے کہ شام کی صورتحال پر غور کرنے کے لیے ترکی، روس اور ایران کے سربراہان کا پہلا اجلاس 22 نومبر 2017 کو سوچی میں منعقد ہوا تھا۔








