برلن ۔8جولائی (اے پی پی):ترک صدر رجب طیب اردوان نے شام سے تعلقات کی بحالی کی طرف ایک اور قدم آگے بڑھنے کا اشارہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کسی بھی وقت اپنے شامی ہم منصب بشار الاسد کو ترکیہ کے دورے کی دعوت دے سکتے ہیں۔ العربیہ اردو کے مطابق یہ بات انہوں نے گزشتہ روز جرمنی کے دارالحکومت برلن سے فضائی سفر کے دوران صحافیوں سے گفتگو …
ترک صدر کا شامی ہم منصب کو ترکیہ کے دورے کی دعوت د ینے کا عندیہ

مزید خبریں
برلن ۔8جولائی (اے پی پی):ترک صدر رجب طیب اردوان نے شام سے تعلقات کی بحالی کی طرف ایک اور قدم آگے بڑھنے کا اشارہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کسی بھی وقت اپنے شامی ہم منصب بشار الاسد کو ترکیہ کے دورے کی دعوت دے سکتے ہیں۔ العربیہ اردو کے مطابق یہ بات انہوں نے گزشتہ روز جرمنی کے دارالحکومت برلن سے فضائی سفر کے دوران صحافیوں سے گفتگو کر تے ہوئے کہی۔
ترک صدر یورو 2024 کے لیے برلن گئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہم کسی بھی وقت شامی صدر کو دورے کی دعوت دے سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انہیں روسی صدر پیوٹن سمیت متعدد دیگر رہنماؤں نے مشورہ دیا ہے کہ میں شامی صدر بشارالاسد کے ساتھ ترکیہ میں ملاقات کروں۔ اب ہم اس مرحلے کے قریب پہنچ گئے ہیں کہ انہیں دعوت دیں اور اسی جذبے کا اظہار کریں جس کا اظہار شامی صدر نے کیا ہے۔







