ترک مال بردار طیارہ کرغزستان میں گر کر تباہ،32 افراد ہلاک

بشکیک۔ 16 جنوری (اے پی پی)ترک مال بردار طیارہ کرغزستان میں گر کر تباہ ہونے کے نیتجہ میں 32 افراد ہلاک ہو گئے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق ترکی کا مال بردار طیارہ بوئنگ 747 ہانگ کانگ جاتے ہوئے کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک کے مناس ایئر پورٹ کے قریب داچاسو گاﺅں پر گر کر تباہ ہو گیا ۔ حادثہ کے باعث 15 گھروں کو نقصان پہنچا اور پائلٹ سمیت 32 افراد …

بشکیک۔ 16 جنوری (اے پی پی)ترک مال بردار طیارہ کرغزستان میں گر کر تباہ ہونے کے نیتجہ میں 32 افراد ہلاک ہو گئے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق ترکی کا مال بردار طیارہ بوئنگ 747 ہانگ کانگ جاتے ہوئے کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک کے مناس ایئر پورٹ کے قریب داچاسو گاﺅں پر گر کر تباہ ہو گیا ۔ حادثہ کے باعث 15 گھروں کو نقصان پہنچا اور پائلٹ سمیت 32 افراد لقمہ اجل بن گئے۔ ایئرپورٹ انتظامیہ کے مطابق حادثہ خراب موسم کے باعث پیش آیا ہے ۔

Leave a Reply