انقرہ ۔ 23مئی (اے پی پی) ترک مسلح افواج کے قندیل میں آپریشن کے نتجہ میں 30 عسکریت پسند ہلاک ہو گئے ہیں۔ ترک ذرائع ابلاغ کے مطابق مسلح افواج نے 19 مئی کو عراق کے شمالی علاقے قندیل میں کرد عسکریت پسند تنظیم ’پی کے کے‘ کے ٹھکانوں پر فضائی آپریشن کرنے کا اعلان کیا تھا۔رپورٹ کے مطابق فضائی حملے میں’پی کے کے ‘ کے 30 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیاگیا ہے۔فضائیہ کمانڈ دفتر کاکہنا ہے کہ گزشتہ روز آپریش میں جیٹ طیاروں نے عراق کے شمالی علاقے میتینا میں فضائی حملوں کے دوران دہشتگردوں کے 11 ٹھکانے تباہ کر دیئے ہیں۔