تعلیمی اداروں میں طلبا یونین کی بحالی میں اپنا کردار ادا کروں گا، گو رنرسردار سلیم حیدر

100
سردار سلیم حیدر خان

لاہور۔19جنوری (اے پی پی):گو رنرپنجاب سردار سلیم حیدر سے پی ایس ایف پنجاب کے وفد نے سینئر نائب صدر پی ایس ایف وسطی پنجاب حافظ عامر شہزاد اورقمر خان کی قیادت میں ملاقات کی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں نظم و ضبط کے ماحول کو بہتر کرنا ترجیح ہے۔

انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں طلبا یونین کی بحالی میں اپنا کردار ادا کروں گا۔گورنر پنجاب نے مزید کہا کہ جامعات کے فیس سٹرکچر کو بہتر بنانے اور انٹرن شپ کا معاوضہ دلانے کی کوشش کریں گے۔ وفد میں مختلف تعلیمی اداروں کے درجنوں طلبا و طالبات شامل تھے۔