تعلیم آپ کی طاقت ہے، طلبہ و طالبات اسے ملک و قوم کی ترقی کیلئے استعمال کریں ، بلاول بھٹو زرداری کا کانووکیشن سے خطاب

133

سکھر۔ 24 دسمبر (اے پی پی):چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ تعلیم آپ کی طاقت ہے ، طلبہ و طالبات اس کا استعمال ملک و قوم کی ترقی کیلئے کریں ، کانووکیشن آپ کی صلاحیتوں کے جشن منانے کا دن ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انهوں نے سکھر آئی بی اے یونیورسٹی کے 11ویں کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ 11 ویں کانووکیشن میں طلباءو طالبات کو ڈگریز سے نواز ا گیا ۔ بلاول بھٹو زرداری نے آئی بی اے یونیورسٹی کے کانووکیشن میں بطور مہمان خاص طلبا میں ڈگریاں اور میڈیلز تقسیم کئے۔ ان کے ہمراہ وزیر اعلی مراد علی شاہ،اسپیکر سندھ اسمبلی اویس شاہ،خورشید شاہ اورناصر شاہ نے بھی شرکت کی۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئی بی اے سکھر 1994 میں دو کمروں سے شروع ہوا، آج آئی بی اے یونیورسٹی سکھر کا شمار دنیا کی بہترین یونیورسٹیز میں ہوتا ہے،یونیورسٹی فائونڈر وائس چانسلر مرحم نثار صدیقی کی خدمات کبھی فراموش نہیں کی جاسکتیں،سندھ حکومت تعلیم کے شعبہ میں انویسٹمنٹ کررہی ہے، مستقبل کے معماروں اور روشن پاکستان کیلئے تعلیم پر خصوصی توجہ ہے، پاکستان کا مستقبل تعلیم کے فروغ میں ہے،بلاول بھٹو زرداری کے تعلیم کے فروغ کے وژن کو سندھ حکومت لیکر چل رہی ہے، ہمیں فخر ہے آئی بی اے یونیورسٹی میں ملک بھر سے طلبہ و طالبات زیر تعلیم ہیں،تعلیم کے فروغ کیلئے سندھ حکومت آئی بی اے یونیورسٹی سمیت دیگر تعلیمی اداروں میں اپنا بھرپور کردار ادا کررہی ہے

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے قمبر شہدادکوٹ میں کیمپس قائم کرنے کی ہدایت کی ہے، ہم نے قمبر شہدادکوٹ میں سکھر آئی بی اے کا کیمپس قائم کرنے کا اعلان کردیا ہے، آئی بی اے میں تمام پانچوں صوبوں کے طلبہ پڑھتے ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فخر سے کہہ سکتا ہوں شہید بے نظیر بھٹو نے آئی بی اے یونیورسٹی کی بنیاد رکھی،محترمہ کا لگایا ۔ نوشہرہ، خیبر بختون خوا ، سوئی بلوچستان، چکوال اور سری لنکا سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں نے آج سکھر آئی بی اے یونیورسٹی سے ڈگری حاصل کی، طلباء و طالبات کے والدین کو مبارک دیتا ہوں انکے لئے فخر کا لمحہ ہے،تعلیم آپ کی طاقت ہے

طلبہ و طالبات اسکا استعمال ملک و قوم اور اپنی ترقی کیلئے کریں،یہ کانووکیشن صرف ایک تقریب نہیں یہ وقت آپکی صلاحیتوں کے جشن منانے کادن ہے۔