سیالکوٹ۔24دسمبر (اے پی پی):سابق نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ ، سابق صوبائی وزیرو یونائیٹڈ بزنس گروپ (یو بی جی)کے سرپرست اعلی ایس ایم تنویر اوردی فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری(ایف پی سی سی آئی)کے ریجنل چیئرمین ذکی اعجاز نے سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا۔ صدرسیالکوٹ چیمبر اکرام الحق سمیت سیالکوٹ کی تاجر برادری کے اراکین نے معزز مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا۔سپاسنامہ …
سابق نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کاایس ایم تنویر اور ذکی اعجاز کے ہمراہ سیالکوٹ چیمبر کا دورہ

مزید خبریں
سیالکوٹ۔24دسمبر (اے پی پی):سابق نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ ، سابق صوبائی وزیرو یونائیٹڈ بزنس گروپ (یو بی جی)کے سرپرست اعلی ایس ایم تنویر اوردی فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری(ایف پی سی سی آئی)کے ریجنل چیئرمین ذکی اعجاز نے سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا۔ صدرسیالکوٹ چیمبر اکرام الحق سمیت سیالکوٹ کی تاجر برادری کے اراکین نے معزز مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا۔سپاسنامہ پیش کرتے ہوئے صدرسیالکوٹ چیمبر اکرام الحق نے کہا کہ انوار الحق کاکڑ ،
سابق صوبائی وزیر ایس ایم تنویر ،یونائیٹڈ بزنس گروپ (یو بی جی)کے سرپرست اعلیٰ اور ایف پی سی سی آئی کے ریجنل چیئرمین ذکی اعجازکی سیالکوٹ چیمبر آمد ہمارے لئے اعزاز ہے، انوار الحق کاکڑ نے اپنے دور حکومت میں پاکستان کو مشکل معاشی حالات سے نکالنے کے لیے انتھک محنت کی اور برآمدات کے ذریعے قومی معیشت کو سہارا دیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سابق صوبائی وزیر اور یونائیٹڈ بزنس گروپ (یو بی جی )کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم تنویرنے کہاکہ تھنک ٹینک،
ایف پی سی سی آئی کے پلیٹ فارم کے تحت ایک چارٹر آف اکانومی تیار کر رہا ہے ،انہوں نے یقین دلایا کہ صنعتی ترقی کی راہ میں حائل رکاوٹوں کی نشاندہی اور ان کو حل کرنے کے لیے ایس سی سی آئی کے ان پٹ کو شامل کیا جائے گا۔








