اسلام آباد ۔ 7 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیرصنعت وپیداوارحماداظہرنے کہاہے تعمیراتی صنعت سے متعلق مینوفیکچرنگ یونٹس اوردکانوں کو کھولنے کافیصلہ کرلیاگیاہے، صورتحال کی مسلسل نگرانی کویقینی بنایاجارہاہے،۔ ہفتہ میں دودن کاروباربندہوگا تاہم ان دودنوں میں بھی ادوایات اوراشیاء ضروریہ کی دکانوں کو کھولنے کی اجازت ہوگی ۔ جمعرات کو قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کورونا کی وباء کے تناظرمیں لاک …
تعمیراتی صنعت سے متعلق مینوفیکچرنگ یونٹس اوردکانوں کو کھولنے کا فیصلہ کرلیاگیا، حماد اظہر

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 7 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیرصنعت وپیداوارحماداظہرنے کہاہے تعمیراتی صنعت سے متعلق مینوفیکچرنگ یونٹس اوردکانوں کو کھولنے کافیصلہ کرلیاگیاہے، صورتحال کی مسلسل نگرانی کویقینی بنایاجارہاہے،۔ ہفتہ میں دودن کاروباربندہوگا تاہم ان دودنوں میں بھی ادوایات اوراشیاء ضروریہ کی دکانوں کو کھولنے کی اجازت ہوگی ۔ جمعرات کو قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کورونا کی وباء کے تناظرمیں لاک ڈاون کے بعد14 اپریل سے تعمیراتی صنعت کو جزوی طورپرکھولنے کافیصلہ کیاگیاتھا، اس اس ضمن میں مزیدرعائتیں دی جارہی ہے،انہوں نے کہاکہ اب تعمیراتی صنعت سے وابستہ اشیاء بنانے والی یونٹس اوردکانیں کھولنے کا فیصلہ کیا گیاہے ۔ انہوںنے کہاکہ آئندہ ہفتہ سے پی وی سی پائپس، ان کے مینوفیکچرنگ یونٹس، سرامکس اینڈ سینٹری وئیرز، کیبلز، سٹیل وایلومینئیم یونٹس اوران کی دکانیں اورہارڈ وئیر کی دکانوں سمیت تعمیراتی صنعت سے متعلق دیگر شعبوں کی دکانوں ومینوفیکچرنگ یونٹس کو کھول دیا جائیگا۔انہوں نے کہاکہ اس فیصلے کا دائرہ کارپورے ملک کیلئے ہیں، دیہی علاقوں اور کمیونٹیزمیں گلی ، کوچوں اورمحلوں میں واقع دکانوں کوصبح سے لیکر شام 5 بجے تک کھولنے کی اجازت ہوگی۔ ہفتہ میں دودن کاروباربندہوگا تاہم ان دودنوں میں بھی ادوایات اوراشیاء ضروریہ کی دکانوں کو کھولنے کی اجازت ہوگی۔ وفاقی وزیرنے کہاکہ معیشت کو آہستہ آہستہ کھولا جارہاہے، حکومت صورتحال کی مسلسل نگرانی کررہی ہے اورضرورت پڑنے پر مزید صنعتوں کو بتدریج کھولا جائیگا ۔








