تعمیراتی صنعت کی وزیر اعظم مراعاتی سکیم کے تحت 127 پراجیکٹس ایف بی آر میں رجسٹرڈ

اسلام آباد۔21اکتوبر (اے پی پی):وزیراعظم کی طرف سے تعمیراتی صنعت کو دی جانے والی مراعاتی سکیم سے اب تک 127 پراجیکٹس نے استفادہ کیاہے۔ فیڈرل بورڈ آف ریوینو(ایف بی آر) نے اس ضمن میں وزیراعظم کی طرف سے تعمیراتی صنعت کو دی جانے والی مراعاتی سکیم سے فائدہ اٹھانے والے بلڈرز اور ڈویلپرز کی تفصیلات جاری کر دی ہیں ۔ 19 اکتوبر 2020 تک 127 پراجیکٹس ایف بی آر میں …

اسلام آباد۔21اکتوبر (اے پی پی):وزیراعظم کی طرف سے تعمیراتی صنعت کو دی جانے والی مراعاتی سکیم سے اب تک 127 پراجیکٹس نے استفادہ کیاہے۔ فیڈرل بورڈ آف ریوینو(ایف بی آر) نے اس ضمن میں وزیراعظم کی طرف سے تعمیراتی صنعت کو دی جانے والی مراعاتی سکیم سے فائدہ اٹھانے والے بلڈرز اور ڈویلپرز کی تفصیلات جاری کر دی ہیں ۔ 19 اکتوبر 2020 تک 127 پراجیکٹس ایف بی آر میں رجسٹرڈہو چکے ہیں جس کی کل مالیت 63 ارب روپے بنتی ہے۔ مزید برآں کل 108 افراد 114 پراجیکٹس کی رجسٹریشن کرانے کے پراسیس میں ہیں جس کی کل مالیت 109 ارب روپے تک ہے۔مختلف شہروں میں پراجیکٹس رجسٹریشن کے اعدادو شمار کے مطابق کراچی سے 61، لاہور 44، اسلام آباد 30، راولپنڈی 19، فیصل آباد 10 اور باقی دیگر شہروں سےپراجیکٹس رجسٹرڈ ہو چکے ہیں۔سکیم کے تحت پراجیکٹ رجسٹریشن کی آخری تاریخ 31 دسمبر 2020 ہے۔