تعمیراتی مشینیری کی درآمدات میں 4.56 فیصد کمی

اسلام آباد ۔ 5 اکتوبر (اے پی پی) رواں مالی سال کے ابتدائی دو ماہ میں ملک میں تعمیراتی مشینری کی درآمدات میں 4.56 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ ادارہ شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی اور اگست 2018ءکے دوران پاکستان نے مشینری کی درآمدات پر 69.422 ملین ڈالر کا زرمبادلہ خرچ کیا جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 4.56 فیصدکم ہے، …

اسلام آباد ۔ 5 اکتوبر (اے پی پی) رواں مالی سال کے ابتدائی دو ماہ میں ملک میں تعمیراتی مشینری کی درآمدات میں 4.56 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ ادارہ شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی اور اگست 2018ءکے دوران پاکستان نے مشینری کی درآمدات پر 69.422 ملین ڈالر کا زرمبادلہ خرچ کیا جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 4.56 فیصدکم ہے، گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں پاکستان نے مشینری کی درآمدات پر72.741 ملین ڈالر کازرمبادلہ خرچ کیا تھا۔اعدادوشمارکے مطابق اس عرصہ میں مجموعی مشینری گروپ کی درآمدات میں 19.22 فیصد کمی ریکارڈکی گئی ہے۔ جولائی اوراگست 2018ءکے دوران مجموعی طورپرمشینری کی درآمدات پر پاکستان نے 1.592 ارب ڈالرکازرمبادلہ خرچ کیا، گزشتہ مالی سال کے ابتدائی دوماہ میں پاکستان نے مشینری کی درآمدات پر1.971 ارب ڈالرکا زرمبادلہ خرچ کیا تھا۔

مزید خبریں