تعمیرِ نو کے لیے بھاری فنڈنگ کی ضرورت ہے ، لبنان
تعمیرِ نو کے لیے بھاری فنڈنگ کی ضرورت ہے ، لبنان

مزید خبریں
بیروت ۔3اکتوبر (اے پی پی):لبنانی وزیرِ اعظم نواف سلام نےکہا ہے کہ اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان حالیہ جنگ میں تباہ شدہ علاقوں کی تعمیرِ نو ریاست کی استطاعت سے باہر ہے۔
العربیہ کے مطابق جنگ سے شدید طور پر متأثرہ جنوبی علاقے کا دورہ کرتے ہوئے انہوں نے فنڈز کی فراہمی کا مطالبہ کیا۔اسرائیلی فضائی حملوں سے بری طرح متأثر ہونے والے بڑے جنوبی شہر نبطیہ میں گفتگو کرتے ہوئے سلام نے کہا، "میں بحران کی سنگینی سے آگاہ ہوں۔”
اس میں تباہی، نقلِ مکانی اور روزگار کا نقصان شامل ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ لیکن ضروریات کا حجم لبنانی ریاست کی صلاحیتوں اور اتنا عظیم بوجھ تنہا اٹھانے کی استطاعت سے کہیں زیادہ ہے۔ تعمیرِ نو کے لیے ہمیں اب بھی بھاری فنڈنگ کی ضرورت ہے۔








