تلہ گنگ۔ 24 جنوری (اے پی پی):چکوال سے تلہ گنگ آنے والی ہائی ایس مسافر وین کا نکہ کہوٹ کے قریب ڈمپر سے تصادم کے نتیجے میں 5افراد زخمی ہو گئے۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122تلہ گنگ انچارج محمد زین نے ریسکیو کی ٹیمیں موقع پر پہنچائیں جہاں سے ریسکیو اہلکاروں نے مریضوں کو ہسپتال منتقل کر دیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمی ہونے والوں میں سے ایک کی حالت انتہائی تشویشناک ہے،زخمیوں میں ایک عورت اور چار مرد شامل ہیں۔