تلہ گنگ ۔ 16 ستمبر (اے پی پی):تلہ گنگ پولیس نےاجتماعی زیادتی کے 7 ملزمان گرفتار کو گرفتار کر لیا ۔ تھانہ سٹی تلہ گنگ میں شادی شدہ خواتین کی جانب سے 7 افراد پر اجتماعی زیادتی کا الزام عائد کرنے کا واقعہ سامنے آیا۔ ڈی پی او کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ سٹی نے فوری طور پر ایف آئی آر درج کر کے متعلقہ خواتین کے نامزد کردہ تمام 7 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
پولیس نے باقاعدہ تفتیش شروع کر دی ہے اور تمام ملزمان کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ سول سوسائٹی اور عوام نے اس قسم کے افسوس ناک واقعے پر تشویش کا اظہار کیا کیونکہ یہ تلہ گنگ کے سماجی و ثقافتی اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک نئی قسم کا واقعہ ہے۔ تاہم انہوں نے بروقت کارروائی پر پولیس کی تعریف کی۔