تمام ذرائع ابلاغ پر’’کورونا وباہے احتیاط جس کی شفاء ‘‘ الفاظ استعمال کئے جائیں،وزارت مذہبی امور

114
Ministry of Religious Affairs
Ministry of Religious Affairs

اسلام آباد۔17مارچ (اے پی پی):وزارت مذہبی امور نے کہا ہے کہ تمام ذرائع ابلاغ پر ’’ کورونا سے ڈرنا نہیں لڑنا ہے ‘‘ کی بجائے ’’ کورونا وباہے احتیاط جس کی شفاء ہے ‘‘ الفاظ استعمال کئے جائیں ۔

بدھ کو وزارت مذہبی امور کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن میں کہاگیا ہے کہ وفاقی کابینہ نے اسلامی نظریاتی کونسل کی سفارش پر یہ فیصلہ کیا ہے کہ ہر قسم کی رپورٹنگ اور ذرائع ابلاغ پر ’’کورونا سے ڈرنا نہیں لڑنا ہے ‘‘ جیسے الفاظ استعمال نہ کئے جائیں بلکہ اس کی جگہ’’ کورونا وبا ہے احتیاط جس کی شفاء ‘‘الفاظ استعمال کئے جائیں ۔