تمام سٹیک ہولڈرز کو کراچی کے لئے اعلان کردہ پیکیج کی کامیابی میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے، سید زلفی بخاری

اسلام آباد ۔ 5 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سید زلفی بخاری نے کہا ہے کہ تمام سٹیک ہولڈرز کو کراچی کے لئے اعلان کردہ پیکج کی کامیابی میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے، احسن اقبال اور مسلم لیگ (ن) کو اوورسیز پاکستانیز کی مخالفت نہیں کرنی چاہیے۔ ہفتہ کو ہم سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری مختلف پیغامات میں انہوں …

اسلام آباد ۔ 5 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سید زلفی بخاری نے کہا ہے کہ تمام سٹیک ہولڈرز کو کراچی کے لئے اعلان کردہ پیکج کی کامیابی میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے، احسن اقبال اور مسلم لیگ (ن) کو اوورسیز پاکستانیز کی مخالفت نہیں کرنی چاہیے۔ ہفتہ کو ہم سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری مختلف پیغامات میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے کراچی کو تبدیل کرنے کے لئے 1100 ارب روپے کے پیکج کا اعلان کیا ہے۔ پیکج پر عملدرآمد کے لئے مختلف عملدرآمد پی سی آئی سی کے ذریعے پایہ تکمیل تک پہنچائے جائیں گے۔ سید زلفی بخاری نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ تمام سٹیک ہولڈرز اس پیکج کی حمایت کریں گے اور اس کو کامیاب بنانے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔ کراچی بہت زیادہ متاثر ہوا ہے اس لئے سیاست اور پوائنٹ سکورننگ سے گریز کرنا چاہیے۔ ایک اور پیغام میں انہوں نے مسلم لیگ (ن) کے احسن اقبال کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ سیاست میں مسلم لیگ (ن) کے لئے جگہ کم ہوتی جا رہی ہے اور اسی وجہ سے وہ اوورسیز پاکستانیوں کے انتخابات میں لڑنے سے خوفزدہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک کروڑ سے زائد اوورسیز پاکستانیز پاکستان کی ترقی میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں اس لئے انہیں الیکشن میں حصہ کا حق حاصل ہے۔ سید زلفی بخاری نے کہا کہ احسن اقبال اور مسلم لیگ (ن) کو اوورسیز پاکستانیز کی مخالفت کا سلسلہ ترک کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ احسن اقبال کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ وہ پاکستانی پاسپورٹ پر الیکشن میں حصہ لیں گے اور اس سے احسن اقبال کو بھی خوشی ہو گی۔