تمام سیاسی پارلیمانی جماعتوں نے آئندہ دو سال کیلئے فوجی عدالتوں کی توسیع کے معاملہ پر اتفاق کر لیا

تمام سیاسی پارلیمانی جماعتوں نے آئندہ دو سال کیلئے فوجی عدالتوں کی توسیع کے معاملہ پر اتفاق کر لیا فوجی عدالتوں کا بل پیر کو قومی اسمبلی سے منظوری کے بعد سینٹ میں پیش ہو گا۔ فوجی عدالتوں میں توسیع کے حوالہ سے مشاورتی اجلاس سپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت ہوا ، سینٹ اور قومی اسمبلی میں موجود تمام سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈرز اور وفاقی وزراءنے شرکت …

تمام سیاسی پارلیمانی جماعتوں نے آئندہ دو سال کیلئے فوجی عدالتوں کی توسیع کے معاملہ پر اتفاق کر لیا
فوجی عدالتوں کا بل پیر کو قومی اسمبلی سے منظوری کے بعد سینٹ میں پیش ہو گا۔ فوجی عدالتوں میں توسیع کے حوالہ سے مشاورتی اجلاس سپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت ہوا ، سینٹ اور قومی اسمبلی میں موجود تمام سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈرز اور وفاقی وزراءنے شرکت کی

اسلام آباد ۔ 16 مارچ (اے پی پی) پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں موجود تمام سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈرز نے آئندہ دو سال کیلئے فوجی عدالتوں کی توسیع کے معاملہ پر اتفاق کر لیا ہے، فوجی عدالتوں کا بل پیر کو قومی اسمبلی سے منظوری کے بعد سینٹ میں پیش ہو گا۔ فوجی عدالتوں میں توسیع کے حوالہ سے مشاورتی اجلاس جمعرات کو پارلیمنٹ ہاﺅس میں سپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت ہوا جس میں سینٹ اور قومی اسمبلی میں موجود تمام سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈرز اور وفاقی وزراءنے شرکت کی۔ اجلاس کے بعد سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پارلیمانی لیڈروں کے ہمراہ ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پیپلز پارٹی کے 9 میں سے 4 نکات پر اتفاق ہو گیا ہے، فوجی عدالتوں کو دو سال کی مشروط توسیع دینے پر اتفاق ہوا ہے، بل پیر کو قومی اسمبلی سے منظوری کے بعد سینٹ میں پیش کیا جائے گا۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ بل پر اتفاق رائے کیلئے وہ پارلیمانی رہنماﺅں کے شکر گزار ہیں۔

Leave a Reply