تمام قومی ادارے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کو بھرپور تعاون فراہم کر رہے ہیں،وزیراعظم کے ترجمان ڈاکٹر مصدق ملک کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 19 جون (اے پی پی) وزیراعظم کے ترجمان ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ تمام قومی ادارے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کو بھرپور تعاون فراہم کر رہے ہیں۔ ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی نے بعض اداروں کے بارے میں خدشات کا اظہار کیا ہے۔ اس ضمن میں انہوں نے عدالت عظمیٰ میں وضاحت دیدی ہے۔ …

اسلام آباد ۔ 19 جون (اے پی پی) وزیراعظم کے ترجمان ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ تمام قومی ادارے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کو بھرپور تعاون فراہم کر رہے ہیں۔ ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی نے بعض اداروں کے بارے میں خدشات کا اظہار کیا ہے۔ اس ضمن میں انہوں نے عدالت عظمیٰ میں وضاحت دیدی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے کسی بھی ادارے پر اپنے ذاتی مفاد کیلئے دباﺅ نہیں ڈالا۔ مصدق ملک نے دعویٰ کیا ہے کہ جے آئی ٹی کے ارکان نے طارق شفیع پر اپنا بیان تبدیل کرنے کیلئے دباﺅ ڈالا جو خلاف قانون تھا۔

Leave a Reply