تمام قومی ادارے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں،وزیراعظم کے ترجمان ڈاکٹر مصدق ملک کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 22 جون (اے پی پی) وزیراعظم کے ترجمان ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ تمام قومی ادارے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم جے آئی ٹی کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں۔ جمعرات کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت اپنے ذاتی مفاد کے لیے کسی ادارے پر کوئی دباﺅ نہیں ڈال رہی۔ انہوں نے …

اسلام آباد ۔ 22 جون (اے پی پی) وزیراعظم کے ترجمان ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ تمام قومی ادارے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم جے آئی ٹی کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں۔ جمعرات کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت اپنے ذاتی مفاد کے لیے کسی ادارے پر کوئی دباﺅ نہیں ڈال رہی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے جے آئی ٹی کے 2اراکین پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا تھا اور دعوٰی کیا تھا کہ ان اراکین نے طارق شفیع کو اپنا بیان تبدیل کرنے کے لیے مجبور کیا۔ ترجمان وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم حسین نواز کی تصویر لیک کرنے والے شخص کا نام نہیں جانتے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ملک کے لوگ جمہوریت کی اہمیت سے بخوبی آگاہ ہیں۔

Leave a Reply