تمام ماڈل و ریلیف بازاروں میں اشیائے خوردونوش کی فراہمی اور قیمتوں کو مانیٹر کیا جارہا ہے، سلمی بٹ

69
تمام ماڈل و ریلیف بازاروں میں اشیائے خوردونوش کی فراہمی اور قیمتوں کو مانیٹر کیا جارہا ہے، سلمی بٹ

لاہور۔6مارچ (اے پی پی):صوبہ بھر میں اشیائے خورونوش کے نرخوں میں ریلیف اور معیار میں بہتری کیلئے معاون خصوصی برائے پرائس کنٹرول پنجاب سلمی بٹ کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں ماڈل بازاروں اور سہولت سٹالز سے 3لاکھ 17ہزار سے زائد افراد نے خریداری کی۔

لاہور ڈویژن میں 1لاکھ42ہزار سے زائد افراد نے سہولت سٹالز سے مختلف اشیا کی خریداری کی، گوجرانولہ ڈویژن میں 15ہزار، گجرات اور راولپنڈی 54ہزار، سرگودھا میں 19ہزارسے زائد افراد نے اشیائے خورونوش خریدیں، ملتان، ساہیوال، بہاولپور،ڈی جی خان اور فیصل آبادمیں 1لاکھ7ہزار سے زائد افراد نے سہولت سٹالز سے خریداری کی،

علاوہ ازیں تمام اضلاع میں عوام نے 1لاکھ72ہزار کلوگرام سے زائد فروٹس اور سبزیوں کی خریداری کی،17ہزار450 کلو چکن,9ہزار380کلوگرام کھجو،18 ہزار کلو سے زائد بیسن کی خریداری کی،

سلمی بٹ کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر پنجاب کے تمام اضلاع میں خود انتظامات کی چیکنگ کررہی ہوں،صوبہ بھر میں اشیائے خورونوش کے نرخوں میں ریلیف اور معیار میں بہتری جاری ہے،انتظامی نااہلی کرنیوالے افراد کو کسی صورت رعایت نہیں دی جائے گیا۔عوام سے گزارش ہے کہ ماڈل بازار بارے شکایات 03080800222پر درج کروائیں۔