تمام میٹرو بسیں روٹ پر نہ چلانے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

85
عدالت نے جرم ثابت ہونے پر منشیات فروش کو14 سال قید اور4لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنادی

لاہور۔17جنوری (اے پی پی):میٹرو بسوں کے بیڑے میں شامل تمام بسیں روٹ پر نہ چلانے کے اقدام کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔

لاہور کے مقامی شہری محمد سلیمان نے اپنے وکیل رانا سکندر ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر کی گئی درخواست میں بتایا گیا کہ میٹرو بسیں سروس کا کل64 بسیں کا بیڑا ہے لیکن ان میں صرف آدھی ہی روٹ پر ہیں جبکہ آدھی میٹرو بسیں ڈپو پر ہی کھڑی رہتی ہیں

،درخواست میں رانا سکندر ایڈووکیٹ نے بتایا کہ تعداد سے کم بسیں چلانے سے میٹرو بسوں میں گنجائش سے زیادہ مسافر سوار ہوتے ہیں،درخواست میں استدعا کی گئی کہ عوام کی سہولت کیلئے میٹرو کی تمام بسیں چلائیں جائیں۔