تمام پاکستانی بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی کا احترام کرتے ہیں ، پارلیمانی کشمیر کمیٹی

57
اقوام کی ترقی کا واحد راستہ قانون کی حکمرانی ہے، پاکستان تحریک انصاف کی حکومت قانون اور آئین کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے، چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار خان آفریدی

اسلام آباد۔5مارچ (اے پی پی):شہریار خان آفریدی کی سربراہی میں پارلیمانی کشمیر کمیٹی نے وضاحت کی ہے کہ پاکستان اور بھارت کی جانب سے حالیہ جنگ بندی کے بارے میں کمیٹی کے ٹویٹ پیغام کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا ہے اورتمام پاکستانی بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی کا احترام کرتے ہیں ۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کمیٹی نے اپنے تازہ ٹویٹ پیغام میں کہا کہ گذشتہ ٹویٹ میں سید علی گیلانی سے متعلق کوئی چیز نہیں تھی اورتمام پاکستانی ان کا مکمل احترام کرتے ہیں۔ ٹویٹ میں کہاگیا کہ جس اکاﺅنٹ کے بارے میں غیر ضروری طورپر شور مچایا جارہا ہے کو چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی نہیں سنبھال رہے ہیں۔

یغام میں تمام فریقوں پر زوردیا گیا ہے کہ وہ متحد ہو کر قابض بھارتی انتظامیہ کی طرف سے نہتے کشمیریوں کی نسل کشی کو رکوانے اورعالمی سطح پر بے نقاب کرنے پر اپنی توجہ مرکوز کرنی چاہیے ۔ ٹویٹ میں تمام کشمیری کارکنوں سے درخواست کی گئی ہے کہ اگرکسی کے جذبات مجرو ح ہوئے ہیں تو ہم سوال کے جواب میں ٹویٹ کی وضاحت کر رہے ہیں۔

ہمیں اپنی صفوںمیں اتحاد کو فروغ دینے کے ذیعے مقبوضہ جموںوکشمیر میں نہتے کشمیریوں کی نسل کشی کو بے نقاب کرنے پر اپنی توجہ مرکوز رکھنی چاہیے ۔