اسلام آباد۔5مارچ (اے پی پی):ملکی تجارتی خسارہ میں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 10.64 فیصداضافہ ہواہے، جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں ملکی برآمدات میں 4.29 فیصد جبکہ درآمدات میں 7.49 فیصدکااضافہ ریکارڈ کیا گیاہے۔ پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی2020 سے لیکرفروری 2021 تک کی مدت میں …
ملکی تجارتی خسارہ میں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں10.64 فیصداضافہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔5مارچ (اے پی پی):ملکی تجارتی خسارہ میں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 10.64 فیصداضافہ ہواہے، جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں ملکی برآمدات میں 4.29 فیصد جبکہ درآمدات میں 7.49 فیصدکااضافہ ریکارڈ کیا گیاہے۔ پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی2020 سے لیکرفروری 2021 تک کی مدت میں ملکی برآمدات کاحجم 16.401 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا، یہ شرح گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 4.29 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملکی برآمدات کاحجم 15.633 ارب رہاتھا۔
اعدادوشمارکے مطابق اسی مدت میں ملکی درآمدات میں 7.49 فیصدکااضافہ ہواہے، جولائی سے لیکرفروری 2021 تک کی مدت میں درآمدات کاحجم 33.84 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا، گزشتہ مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں درآمدات کاحجم 31.48 ارب ڈالررہاتھا، اعدادوشمارکی بنیادپرتجارتی خسارہ میں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں 10.64 فیصدکااضافہ ہوا ہے، جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں تجارتی خسارہ کاحجم 17.53 ارب ڈالررہا، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں تجارتی خسارہ کاحجم 15.85 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔
فروری 2021 میں ملکی برآمدات کا حجم 2.049 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو فروری 2020 کے مقابلہ میں 4.12 فیصدکم ہے، فروری 2020 میں ملکی برآمدات کاحجم 2.137 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا، فروری کے مہینہ میں درآمدات میں گزشتہ سال فروری کے مقابلہ میں 9.55 فیصد کااضافہ ہواہے، فروری میں درآمدات کاحجم 4.56 ارب ڈالررہا۔ گزشتہ سال فروری میں درآمدات کاحجم 4.16 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔








