اسلام آباد۔8جنوری (اے پی پی):تمباکوکی برآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔ پاکستان بیوروبرائے شماریات کے اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں تمباکوکی برآمدات سے ملک کو43.59 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 38 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں تمباکوکی برآمدات سے ملک کو 31.57 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔ نومبر2023 میں تمباکوکی …
تمباکوکی برآمدات میں جاری مالی سال کے دوران اضافہ ریکارڈ

مزید خبریں
اسلام آباد۔8جنوری (اے پی پی):تمباکوکی برآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔ پاکستان بیوروبرائے شماریات کے اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں تمباکوکی برآمدات سے ملک کو43.59 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 38 فیصدزیادہ ہے،
گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں تمباکوکی برآمدات سے ملک کو 31.57 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔ نومبر2023 میں تمباکوکی برآمدات کاحجم 20.42 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جواکتوبرمیں 4.96 ملین ڈالر اورنومبر2023 میں 4.80 ملین ڈالرتھا، مالی سال 2023 میں تمباکوکی برآمدات کامجموعی حجم 77.80 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔








