تنازعہ کشمیر کے حوالے سے بھارت کی جارحانہ پالیسی نے پورے خطے کو سنگین صورتحال سے دوچار کر دیا ہے، مشترکہ حریت قیادت

سرینگر ۔ 6 اپریل (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں سید علی گیلانی، میرواعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک پر مشتمل مشترکہ حریت قیادت نے بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں بیگناہ کشمیری نوجوانوں کے حالیہ قتل کو بدترین ریاستی دہشت گردی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیرخالصتاً ایک انسانی اور سیاسی مسئلہ ہے لیکن بھارتی حکومت نے اس مسئلے کو فوجی طاقت کے بل پر حل کرنے کی …

سرینگر ۔ 6 اپریل (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں سید علی گیلانی، میرواعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک پر مشتمل مشترکہ حریت قیادت نے بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں بیگناہ کشمیری نوجوانوں کے حالیہ قتل کو بدترین ریاستی دہشت گردی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیرخالصتاً ایک انسانی اور سیاسی مسئلہ ہے لیکن بھارتی حکومت نے اس مسئلے کو فوجی طاقت کے بل پر حل کرنے کی جو جارحانہ پالیسی اختیار کررکھی ہے اُس نے اس پورے خطے کو ایک سنگین اور غیر یقینی صورتحال سے دوچار کر دیا ہے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق مشترکہ قیادت نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ تاریخ اس بات کی گواہ ہے کہ طاقت اور قوت کے بل پر کسی قوم کی تحریک آزادی کو زیادہ دیر تک دبایا نہیں جاسکتا لہذا بھارت کو بھی جبر وا ستبداد سے کچھ حاصل نہیں ہو گا۔

مزید خبریں