دودوما۔9اپریل (اے پی پی):تنزانیہ میں ایک ہفتے کے دوران سیلاب سے 15 افراد ہلاک ہو گئے۔شنہوا کے مطابق پولیس نے بتایا کہ تنزانیہ کے مختلف حصوں میں گزشتہ سات دنوں سے جاری شدید بارشوں کی وجہ سے آنے والے سیلاب سے کم از کم 12 بچے سمیت 3بالغ افراد ہلاک ہو گئے۔
تنزانیہ پولیس فورس کے ترجمان ڈیوڈ میسم نے مذہبی رہنماؤں، اساتذہ اور افراد پر زور دیا کہ وہ بچوں کو بارش کے دوران سیلاب کے خطرے والے علاقوں میں کھیلنے سے منع کریں ۔