تنزانیہ ، تیز ہواؤں اورطوفان کے باعث 30مکانات منہدم، 100 خاندان بے گھر ہو گئے

دودوما۔4اکتوبر (اے پی پی):تنزانیہ میں تیز ہواؤں اور طوفان کے باعث 30مکانات منہدم ہونے کے نیتجے میں 100 سے زائد خاندان بے گھر ہو گئے ہیں۔ چینی خبر رساں ادارے نے رکووا نامی علاقے میں مقامی حکام کے حوالے سے بتایا کہ ملک کے جنوبی پہاڑی علاقے میں گزشتہ شام تیز ہواؤں اور طوفان کے نیتجے میں 30 مکانات منہدم ہونے کے بعد 100 سے زائدخاندان اپنے گھروں کو چھوڑ …

دودوما۔4اکتوبر (اے پی پی):تنزانیہ میں تیز ہواؤں اور طوفان کے باعث 30مکانات منہدم ہونے کے نیتجے میں 100 سے زائد خاندان بے گھر ہو گئے ہیں۔

چینی خبر رساں ادارے نے رکووا نامی علاقے میں مقامی حکام کے حوالے سے بتایا کہ ملک کے جنوبی پہاڑی علاقے میں گزشتہ شام تیز ہواؤں اور طوفان کے نیتجے میں 30 مکانات منہدم ہونے کے بعد 100 سے زائدخاندان اپنے گھروں کو چھوڑ نے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ضلع کلمبوکے دو دیہات میں شدیدہواؤں اور طوفان سے 30 مکانوں کی چھتیں اور دیواریں منہدم ہو گئیں جس کے بعد متاثرہ علاقے کے خاندان دوسرے علاقوں میں پناہ لینے پر مجبور ہو گئے ہیں۔