تھائی لینڈ،ہوٹل میں آتشزدگی سے 3 افراد ہلاک،7زخمی

92
اقوام متحدہ اور انسانی ہمدردی کے شراکت داروں کی دنیا بھر میں 114 ملین افراد کی زندگیوں کو بچانے کے لئے ہنگامی امداد کی اپیل

بنکاک۔30دسمبر (اے پی پی):تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک کے ہوٹل میں آتشزدگی کے نتیجہ میں3 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہو گئے۔

شنہوا نے مقامی فائر ڈیپارٹمنٹ کے حوالہ سے بتا یا کہ آگ بنکاک کے مشہور بیک پیکر علاقے کھاو سان روڈ کے قریب 6 منزلہ ہوٹل میں اتوار اور پیر کی درمیانی رات 9 بج کر 21 منٹ پر پانچویں منزل کے ایک کمرے سے شروع ہوئی جس کے نتیجے میں ایک غیر ملکی خاتون موقع پر ہی ہلاک ہو گئی۔

بعد ازاں دو غیر ملکی ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ مقامی فائر ڈیپارٹمنٹ کے مطابق 7 زخمیوں میں 2 مقامی مرد اور 5غیر ملکی شامل ہیں۔ہوٹل کو سکیورٹی معائنے کے لیے بند کر دیا گیا ہے اور واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں۔