ریاض۔30دسمبر (اے پی پی):سعودی عرب کی جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے سربراہ ترکی آل شیخ نے کہا ہے کہ ریاض سیزن کے ایونٹس میں دس دن میں مزید دس لاکھ افراد نے شرکت کی ہے۔ایس پی اے کے مطابق جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ریاض سیزن میں دنیا بھر سے آنے والوں کی نمایاں تعداد دیکھی گئی ہے ۔ سیزن میں جاری متنوع …
ریاض سیزن ،دس دن میں دس لاکھ شائقین نے شرکت کی ،سعودی جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی

مزید خبریں
ریاض۔30دسمبر (اے پی پی):سعودی عرب کی جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے سربراہ ترکی آل شیخ نے کہا ہے کہ ریاض سیزن کے ایونٹس میں دس دن میں مزید دس لاکھ افراد نے شرکت کی ہے۔ایس پی اے کے مطابق جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ریاض سیزن میں دنیا بھر سے آنے والوں کی نمایاں تعداد دیکھی گئی ہے ۔
سیزن میں جاری متنوع سرگرمیاں جیسے کنسرٹس، فن پاروں کی نمائش ، تھیٹر پرفارمنس اور تفریحی سرگرمیوں ہرعمر کے افراد محظوظ ہوئے۔ رواں سال ریاض سیزن کے پروگرام اور ایونٹس پانچ اہم زونز میں منعقد کئے جا رہے ہیں ان میں بولیوارڈ ورلڈ، کنگڈم ایریا، بولیوارڈ سٹی، دی وینیو اور السویدی پارک شامل ہیں۔ہرزون شائقین کے لئے ایک منفرد تجربہ پیش کرتا ہے۔
بولیو ارڈ ورلڈ میں شائقین کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر 30ان کے لئے گنجائش میں فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ دنیا بھر کی متعدد ثقافتوں کی نمائندگی کرنے والے نئے زونز کا اضافہ کیا گیا۔بولیوارڈ رن وے زون کے حالیہ آغاز نے مزید شائقین کو اپنی طرف متوجہ کیا ہے۔
یہ زون ایوی ایشن اور تفریح کا ایک منفرد امتزاج پیش کرتا ہے۔ ریاض سیزن کا آغاز اس سال اکتوبر میں ہوا جو مارچ 2025 تک جاری رہے گا۔






