تھانہ آ غا میر جانی شاہ پولیس کی کارروائی، خواتین سمیت 17ملزمان گرفتار

پشاور۔ 13 نومبر (اے پی پی):تھانہ آ غا میر جانی شاہ پولیس نے جمعرات کے روزکارروائی کرتے ہوئے ڈانس پارٹی کو ختم کرکےخواتین سمیت 17ملزمان گرفتار کر لیئے ۔کیپٹل سٹی پولیس پشاور تر جمان کے مطابق سی سی پی او پشاور کی خصوصی ہدایت پر ڈانس پارٹیز کے خلاف جاری کریک ڈاون کے سلسلے میں پولیس نے گزشتہ شب تھانہ آغہ میرجانی شاہ کی حدود میں ایک اہم کارروائی کرتے …

پشاور۔ 13 نومبر (اے پی پی):تھانہ آ غا میر جانی شاہ پولیس نے جمعرات کے روزکارروائی کرتے ہوئے ڈانس پارٹی کو ختم کرکےخواتین سمیت 17ملزمان گرفتار کر لیئے ۔کیپٹل سٹی پولیس پشاور تر جمان کے مطابق سی سی پی او پشاور کی خصوصی ہدایت پر ڈانس پارٹیز کے خلاف جاری کریک ڈاون کے سلسلے میں پولیس نے گزشتہ شب تھانہ آغہ میرجانی شاہ کی حدود میں ایک اہم کارروائی کرتے ہوئے غیر اخلاقی محفل پر چھاپہ ماراسب انسپکٹر نصیب خان کی سربراہی میں گزشتہ شب شریف آباد کے مقام پر جاری ڈانس پارٹی کو پولیس نے گھیرے میں لے لیا کارروائی کے دوران دو لڑکیاں اور پندرہ لڑکے موقع پر موجود پائے گئے جنہیں پولیس نے گرفتار کر کے حوالات منتقل کر دیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق موقع سے کوئی نشہ آور مواد برآمد نہیں ہوا، تاہم تقریب کے منتظمین کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی پی او پشاور ڈاکٹر میاں سعید احمد کی ہدایت پر شہر بھر میں غیر اخلاقی تقریبات، منشیات کے استعمال اور سماجی بے راہ روی کے خلاف سخت کارروائیاں جاری رہیں گی۔