تھانہ بنی پولیس کی کارروائی، بائیک لفٹنگ اور چوری کی وارداتوں میں ملوث دو رکنی گینگ گرفتار

111
تھانہ بنی پولیس کی کارروائی، بائیک لفٹنگ اور چوری کی وارداتوں میں ملوث دو رکنی گینگ گرفتار

راولپنڈی۔8دسمبر (اے پی پی):تھانہ بنی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بائیک لفٹنگ اور چوری کی وارداتوں میں ملوث دو رکنی گینگ کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں نعمان اور معیز شامل ہیں۔

ملزمان سے تین مسروقہ موٹر سائیکل، ایک اے سی آوٹر، مسروقہ رقم 6800 روپے برآمد ہوئے۔ ملزمان سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد ہوا،

ایس پی راول محمد حسیب راجہ کا کہنا ہے کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔ شہریوں کے جان و مال پر حملہ کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔