لاڑکانہ۔28نومبر (اے پی پی):لاڑکانہ کے ضلع جیکب آباد کے علاقے ٹھل کے تھانہ بی سیکشن کی حدود نواحی گاؤں شاہنواز بنگلانی میں دیرینہ تنازعہ پر نوجوان شاہنواز بنگلانی کو قتل کر دیا گیا ۔
تھانہ بی سیکشن پولیس کے مطابق کچھ سال قبل دہان کی فصل پر یاسین بنگلانی اور شہزادو بنگلانی کے درمیاں جھگڑا ہوا تھا جس کے نتیجے میں ایک خاتوں سمیت چار افراد قتل ہوئے تھے ۔
پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر نوجوان کی لاش کو اپنی تحویل میں لے کر ضروری کارروائی کیلئے تحصیل ہسپتال منتقل کردیا۔ پولیس کے مطابق نوجوان شہزادو بنگلانی کو دیرینہ تنازعہ پر قتل کیا گیا ہے، ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔