لاہور۔11فروری (اے پی پی):تھانہ جوہر ٹائون پولیس نے بالی موبائل سنیچر ڈکیت گینگ کے 2ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ منگل کو ترجمان کے مطابق انچارج انویسٹی گیشن تھانہ جوہر ٹاون معظم الیاس چیمہ کی پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کے دوران گرفتار ملزمان میں گینگ کا سرغنہ بلال عرف بالی اور اس کا ساتھی فہد شامل ہیں۔انچارج انویسٹی گیشن معظم الیاس چیمہ نے کہا ہے کہ ملزمان سے شہریوں سے چھینے گئے لاکھوں روپے مالیت کے موبائل فونز، نقدی اور ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا گیا
ملزمان گن پوائنٹ پر شہریوں کو وارداتوں کا نشانہ بناتے تھے۔ دوران تفتیش ملزمان نے شہر کے مختلف علاقوں میں اس نوعیت کی متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔ معظم الیاس چیمہ نے بتایا کہ ملزمان کوجدید ٹیکنالوجی سمیت ہیومین انٹیلیجنس کی مدد سے گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس پراسیکیوشن پارٹنر شپ کی مدد سے گرفتار ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جائیگی،جرائم پیشہ عناصر کے خلاف انویسٹی گیشن پولیس لاہور کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔ اس موقع پرایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید کی طرف سے پولیس ٹیم کے لئے تعریفی اسناد کا اعلان کیا گیا۔